counter easy hit

رسہ کشی سے کراچی آپریشن کے ثمرات ضائع ہو رہے ہیں،سراج الحق

Karachi operation the tug Siraj

Karachi operation the tug Siraj

لاہور……امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ میں رسہ کشی سے کراچی آپریشن کے ثمرات کو ضائع کیا جارہا ہے ۔منصورہ ، لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران قومی یکجہتی کو ؤ داؤپر لگا رہے ہیں۔بھارت کو علاقے کا تھانیدار اور بڑا بھائی تسلیم کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع بنایا جارہا ہے،اس پرچھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا ،سراج الحق کا کہنا تھا خطے کے امن اوراستحکام کیلئے مضبوط پاک افغان تعلقات ضروری ہیں۔