counter easy hit

کراچی: حب کے قریب کارروائی، عزیز بلوچ کا قریبی ساتھی یوسف پٹھان گرفتار

رات گئے شہر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں، لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم یوسف پٹھان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حب چوکی سے گرفتار کر لیا۔ نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہو گیا۔

Karachi operation near the hub, arrested Aziz Baloch's close friend Yusuf Pathan

Karachi operation near the hub, arrested Aziz Baloch’s close friend Yusuf Pathan

کراچی: لیاری گینگ وار کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ گینگ وار کے مرکزی ملزم یوسف پٹھان کو حب کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم یوسف پٹھان گینگ وار کے اہم ملزم عزیز بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔ ادھر پولیس کی جانب سے پوائنٹ اسکورنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ اورنگی ٹاؤن سے چار جون کو رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو ٹارگٹ کلرز کی دوبارہ گرفتاری ظاہر کر دی۔ دوسری جانب رات گئے ناگن چورنگی پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہروز نامی لڑکا زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے شہروز کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں ماریں اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website