counter easy hit

کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔

کور کمانڈرز کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی آپریشن کے حوالے سے آرمی چیف کو بریفنگ دی اور امن وامان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔

کراچی آپریشن کے منطقی انجام تک بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔ حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر مافیا کا خاتمہ کریں گے کیونکہ کراچی میں امن ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ضروری ہے۔

آرمی چیف نے رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیز کو ہدایت دی کہ ٹارگٹ کلرز اور ان کے معاونین کو پکڑا جائے۔ آرمی چیف نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے پرامن انتخابات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔