yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کراچی آپریشن مک مکا ختم

Yes 1 Webmaster September 14, 2015 1 min read
Asif Ali Zardari
Share this:
Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari

تحریر: ع،م بدرسرحدی
سابق صدر زرداری نے سچ اگلتے ہوئے کہا یہ بڑی لمبی چوڑی چارج شیٹ ہے کہ شریف برادان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ، ٢٠١٣،کے انتخاب جمہویت کے لئے قبول کئے ….. ہم وہ نہیں جو معافی مانگ کر جدہ بھاگ جاتے ہیں، (ہم تو معافی کے بغیر ہی یورپ چلے جاتے ہیں…) اگر تو ملک میں قانوں و انصاف آزاد ہیں تو پھر زرداری کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کیس کو پانچ برس تک چھپائے رکھنے کے جرم میں شامل کیا جا سکتا ہے، کہ تمام کھیل مک مکا کے زریعہ ہی سے کھیلا جاتا رہا، اس لئے اب بھی ایسا کچھ نہیں ہو سکتا۔

اسی سانس میںاب کہتے ہیں، اگر ایجنسیاں منصفانہ احتساب کرنا چاہتی ہیں تو پہلے تو ( نام لئے بغیر …) اُس وفاقی وزیر کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے جس کا مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ وہ شریف برادرانکے لئے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے….،لیکن جو کیسز جناب زرداری صاحب آ پ کے خلاف ہیں اُ ن کے بارے میں آپکی کیا رائے ہے وہ بھی قوم کے سامنے لائیں….
مگر اب بھی کچھ نہیں ہوگا کہ صدیوں پہلے ایک قاضیِ شہر نے چند سونے کے سکوں کے عوض انصاف کو سر ِ بازار قتل کر دیا تھا………،ورنہ یہ کیونکر بچ سکتے تھے خود زرداری بھی کہیں دس فیصد اور کہیں سو فیصد کے نام سے پکارے جاتے رہے ہیں۔

سب سے بڑا جرم تو جرنل (ر) پرویز مشرف کا ہے جس نے سب کو پاک صاف کرنے کا پروانہ دیا (این آر او )ورنہ تو کوئی بھگوڑا ملک میں نہ آسکتا،اب اس بیان سے یہ نتیجہ بھی واضح ہے ، کہ ہم نے پانچ برس تک تمہارے ساتھ رعایت برتی تم بھی وہی سلوک ہمارے ساتھ کروں ،اگر قانون و انصاف آزاد ہے اور ڈاکٹر عاصم کے خلاف انتقامی کاروائی ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں عاصم کو کچھ نہیں ہوگا اس طرح شور مچانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دال میںکچھ کچھ توضرور کالا ہے جس پرجناب زرداری سیخ پا ہو رہے ہیں،دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پریس کانفرنس میں بڑے ہلکے پھلکے انداز میں زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی ہے،نیزمیاں نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری روک دی ہے۔

اس سے یہ ظاہر ہوأ کے قانون و انصاف آزاد نہیں وہ آج بھی حکمرانوں کے طابع ہیں اگر گیلانی کی گرفتاری کا آرڈر ہوأ تو قانون کے مطابق ہوأ ، وزیر آعظم کیسے اور کیونکر روک سکتے ہیں دوسرے یہ بھی واضح ہوأ کہ وزیر آعظم نواز شریف خود بھی احتساب سے بچنا چاہتے ہیں کیونکہ اس حمام میں کوئی بھی پاک صاف نہیں…، کروڑوں کی سرمایہ کرنے والے جب اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں تو کیا محض ممبر کہلانے کے لئے ،نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ،جتنی سرمایہ کاری کی ہوگی اتنا ہی منافع حاصل کرنا ہوتا ہے ،کم ازکم پاکستان میں تو یہ جمہوری سیاست نفع بخش کارو بار ،جتنی سرمایہ کاری کروگے دوگنا کماؤ گے…..، یہاں سیاست کا مطلب ہی لوٹ کھسوٹ جہاں تک کوئی کر سکتا ہے کھلی چھٹی،جمہوریت کے زرق برق لباس میں وقت کی بد ترین آمریت ہے ،فوجی آمر تو ایک ہوتا ہے ایک آمر تو ملک میں موجود ہے مگر ایسا کوئی الزام اب تک میڈیا میں نہیں آیا کہ اُس نے کرپشن سے بیرون ملک اربوں ڈالر جمع کئے ہیں …، ،لیکن جمہوری دور میں تو پوری حکمران جماعت کی آمریت پیر تسمہ پا بن کر عوام اور ملک کی رگوں سے اُس کا خون کھینچتی ہے،تعجب تو یہ ہے کہ کوئی ”سی” نہیں کرتا ،ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد اخباری اطلاعات ،پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ،اس ملک ، اور عوام کو کس طرح یہ گدھ نوچ رہے ہیں ،ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر کس طرح زرداری چیخ اُٹھے ہیں۔

اب زرداری کا چیخنا …. کہ اُس نے پانچ برس تک ہر ایک کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی ،جو کوئی جو لوٹ سکتا ہے لوٹ لے اور پھر الامان ، اور اب ن لیگ، ہمیں دیوار سے کیوں لگارہی ہے، اُس کے دوستوں کی پکڑ شروع کر دی ،سندھ میں پی پی پی حکومت عملامعطل ہے، اور زرداری صاحب ،میاںنواز شریف کے خلاف بیان داغ کر دوبئی محل میں جا بیٹھے ہیں پکڑ لو….٢ ستمبر آن لائین اخبار جیو اردو،نے خبر دی کہ زرداری کے سخت بیان اور باقی ماندہ پی پی پی قیادت کے لب ولہجہ کے بعد وفاقی حکومت نے سندھ رینجر کو کہا کہ جو لوگ گرفتار کئے گئے ہیں ُن کے کیسز میں سست روی اختیار کی جائے نیز یہ بھی کہا کہ کراچی میں جاری اپریشن کو سست کیا جائے ،مزید کہ جس سیاسی شخصیت کے خلاف کسی بھی کرپشن کے شواہد ملتے ہیں جس سے گرفتاری ہو سکتی ہے ،تو مزید کاروائی سے پہلے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جائے ….اور کاروائی کو سست کیا جائے ….رینجر کا موقف ہے کہ بد عنوان عناصر ،دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والے،ٹارگٹ کلر،بھتہ خوروںاور اِن کے معاونین اور بد عنوانی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے اب کسی سست روی سے اپریشن متاثر ہوگا ،بلکہ کئے کرائے پر پانی…. ،اخباری اطالاعات ہیں کہ ،میاں صاحب نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے بلند بانگ دعوے کئے مگر اِس عرصہ میں کسی بڑی سیاسی،کرپٹ شخصیت کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،جبکہ گذشتہ کے حکومت کے دور میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ پاکستان،ٹڈاپ سے منسلک دس،ارب روپئے کی کرپشن کیسز جن میں ایف آئی اے کے پاس سابق وزیر آعظم یوسف رضا گیلانی ،سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت ہیں مگر مک مکا کی پالیسے کے تحت ایسے سنگین کیسز پر منوں مٹی ڈال دی گئی ہے۔

ٹڈاپ میں اربوں روپوں کی کرپشن کے ١٤،کیسز جن میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم اپنے قریب ترین بیوروکریٹ اور ساتھیوںکے ساتھ نامزد ہیں اور اِن کیسوں میں تمام کاروائی ایک سال سے بند ہے ،اور کرپشن کے دستاویزی ثبوت بھی بتائے جاتے ہیں کہ وزیر آعظم ہاؤس کے ڈپٹی سیکرٹری محمد زبیر نے اپنے اقبالی میں بتایا کہ کرپشن کی بساط پورے ملک میں کس طرح بچھائی…..مگر میاں صاحب نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کاروائی روک دی۔

Badar Sarhadi
Badar Sarhadi

تحریر: ع،م بدرسرحدی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Yami Gautam
Previous Post یامی گوتم فلم ’’جنونیت‘‘ میں سولو ڈانس نمبر کریں گی
Next Post بلوچستان میں مکمل امن قائم ہو چکا، اب ترقیاتی کام ہوں گے: عبد المالک بلوچ
Abdul Malik Baloch

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.