counter easy hit

کراچی: نئے سال کی آمدپر فائرنگ، 15 سے زائد افراد زخمی

New Year

New Year

کراچی (یس ڈیسک) نئے سال کی آمد کے مو قع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ نئے سال کے آغاز پر کراچی کے مختلف علاقوں جمشید کوارٹر، نیو کراچی، نارتھ نا ظم آباد، لیاری، شیریں جناح کالونی، حیدری، صدر اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی گئی

جس کے نتیجے میں 15 سے زائد ا فراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکا م کے مطابق زخمی میں زیادہ تر افراد کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں زخمیوں کو فوری طو ر پر اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔