counter easy hit

کراچی کو دو کروڑ درختوں کی ضرورت

کراچی: کراچی میں درختوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے، شہرمیں صرف تین فیصد درخت موجودہیں، وہ بھی ترقیاتی منصوبوں کی نذر ہوتے جارہے ہیں۔

Karachi needs two million trees

Karachi needs two million trees

درخت جہاں شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں، وہیں ماحولیات کے توازن کا خیال رکھنے میں بھی مددگارثابت ہوتے ہیں ، جس کے لئے شہر میں 25فی صد درخت ہونے چاہئیں لیکن بدقسمتی سے کراچی میں 3 فیصد درخت بھی نہیں۔ ماہر ماحولیات کے مطابق شہر میں جہاں بیشتر پودے ترقیاتی منصوبوں کی نذر ہوئے وہیں 55 قدیم درختوں کو کاٹ دیاگیا، جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درختوں کی کمی کے باعث ہر سال درجہ حرارت بڑھ رہاہے، جسے کنٹرول کرنے کےلئے پودے لگانے کی اشد ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی کو دو کروڑ درختوں کی ضرورت ہے۔