counter easy hit

کراچی: پولیس اہلکار کے قتل کا معمہ حل، ذاتی رنجش پر قتل کیا، ملزمان گرفتار

Karachi: mystery solved the murder of a policeman, were killed on personal enmity, arrested

Karachi: mystery solved the murder of a policeman, were killed on personal enmity, arrested

کراچی سرسید میں جاں بحق پولیس اہلکار رضوان کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ دونوں قاتل گرفتار، گرفتار ملزمان نے ذاتی رنجش پر گولیاں کا نشانہ بنایا۔

کراچی:  دو روز قبل کرائم برانچ کے اہلکار رضوان کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں بلال اور حبیب شامل ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے مقتول رضوان احمد کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ رضوان نے تین سال قبل قاتلوں کو خواجہ اجمیر نگری تھانے میں گرفتار کرایا تھا۔ ملزمان جیل سے واپس آنے کے بعد سے ہی رضوان کا تعاقب کر رہے تھے۔ دھمکیاں ملنے پر رضوان نے کرائم برانچ کے اعلی افسران کو اگاہ بھی کیا تھا تاہم اعلی افسران نے رضوان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ دوسری جانب رضوان کے قتل کو پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website