counter easy hit

کراچی:مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ، گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق حب ریور روڈ پر واقع مواچھ گوٹھ میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے

جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے،ہلاک ملزمان کی شناخت زبیر وحشی اور اکبر عرف اکبری کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے سب مشین ،گن اور پسٹل برآمد ہوئی ہیں۔