کراچی میں زیر حراست ایم کیو ایم کے کارکن فرحان شبیر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی: (یس اُردو) اسلحہ برآمدگی کیس میں نامزد ملزم فرحان شبیر کو دل کے دورے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ملزم کی حالت سنبھل رہی ہے۔ فرحان شبیر کو گیارہ مارچ دو ہزار پندرہ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔