counter easy hit

کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 4 ملزمان ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (یس ڈیسک) لیاری جمن شاپ پلاٹ میں رینجرز کی کارروائی میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رینجرز اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی تھی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے چاروں ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ثنااللہ، لیاقت اور امیر حسن کے نام سے ہوئی، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔