counter easy hit

کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلہ میں 4 گینگسٹر مارے گئے

Rangers

Rangers

کراچی (یس ڈیسک) رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران جمن شاہ پلاٹ پر مقابلے دوران گینگ وار کے4 کارندوں کو ہلاک کر دیا جن کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے، ملزمان درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

لیاری میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد رینجرز نے لیاری کے علاقے جمن شاہ پلاٹ کے قریب مقابلے میں گینگ وار کے4 کارندوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد شہریار، ثنا اﷲ، لیاقت اور امیر حسن کے نام سے کرلی گئی، ملزمان نور محمد عرف بابا لاڈلا گروپ کے کارندے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم محمد شہریار افراد کے 25 قتل، ثنا اﷲ 20 افراد کے قتل، لیاقت15 افراد کے قتل اور منشیات، جبکہ امیر حسن 4 کے قتل میں ملوث تھا ، ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق نور محمد عرف بابا لاڈلا گروپ سے تعلق ہے، ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں۔