کراچی: شہر قائد میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی میں فی الحال تو گرمی کی شدت کسی قدر کم ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ غیر معمولی ہیٹ ویو کراچی والوں کا پیچھا نہیں چھوڑنے والی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے پھر ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی کا درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھے گا تاہم گرمی کی یہ لہر بدھ تک جاری رہے گی، جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی۔
معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیاجائے، اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔
واضح رہے کہ 2015 میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں اموات ہوئی تھیں تاہم امسال شدیدی گرمی کی لہر سے آگہی ہونے کے باعث شہریوں نے احیتاط برتی جب کہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز بھی قائم کیے گئے۔








