counter easy hit

کراچی:بینظیربھٹویونیورسٹی میں کرپشن کیخلاف تحقیقات کا آغاز

Karachi launched

Karachi launched

کراچی….ایف آئی اے نے کراچی کی شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں خلاف ضابطہ تقرریوں اور کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کراچی میں اہم انتظامی عہدوں پر خلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئیں ،جس کے خلاف گورنرہاؤس نے بھی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،لیکن اسے نظر انداز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں اکاؤنٹ آفیسرعبد الرشید ملاح نے ملازمت حاصل کرنے کے لیے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کے مطابق عبد الرشید ملاح سمیت خلاف ضابطہ ہونے والی تقرریوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔