counter easy hit

کراچی:لانڈھی میں 2 ڈاکو اہل علاقہ کے تشدد سے ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 کے ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہو نے والے 2 ڈاکو اہل محلہ کے تشدد سے ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ لانڈھی نمبر 6 میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں 2 ڈاکو داخل ہو ئے تو گھر میں موجود اہل خانہ نے مزاحمت کی۔

مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے فرار ہو نے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی آواز سے اہل محلہ جاگ گئے اور انہوں نے فرار ہو نے کی کو شش کر نے والے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے ۔دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں اور زخمیوں کا جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس واقعہ کے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔