counter easy hit

کراچی: جماعت اسلامی کا شارع فیصل پر دھرنا

جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کے علاقے نرسری میں شارع فیصل پر دھرنا دے دیا ہے۔

Karachi: Jamaat-e-Islami protest at Shahra e Faisal

Karachi: Jamaat-e-Islami protest at Shahra e Faisal

اس موقع پر کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری اور بکتر بند گاڑی نرسری پہنچ گئی ہے جبکہ واٹرکینن بھی دھرنے کے مقام پر پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا تھا کہ کے الیکٹرک کی اربوں روپے کی لوٹ مار ، اووربلنگ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج شام شارع فیصل نرسری پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ پر امن احتجاج اور دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

حافظ نعیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر سندھ محمد زبیر مسئلہ حل کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، ان کی رِٹ موجود نہیں ہے یا تو وہ ملے ہوئے ہیں یا بے بس ہیں،اگر وہ بے بس ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ بھی کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے ہمارے ساتھ شریک ہوں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کے مطابق دھرنے کو یقینی بنانے کے لیے مکمل پلان ترتیب دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہر بھر میں 5مقامات سے قافلے روانہ ہوئے تھے جو شاہراہ قائدین پہنچ گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website