counter easy hit

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

Karachi injures 3 policemen killed in Karachi

Karachi injures 3 policemen killed in Karachi

پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 4 ملزمان سمیت 34 افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی:  کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل مظہر علی زخمی ہو گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاہمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سےعباس نامی شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب منگھوپیر کن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کے داخلی خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر برگیڈ میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ ملیر الفلاح سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث سیاسی جماعت کے دو کارکن دھر لئے گئے جبکہ گلبرگ میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website