counter easy hit

کراچی: جدید سہولتوں سے آراستہ میڈی کیئر کارڈک اسپتال کا افتتاح

Hospital

Hospital

کراچی (یس ڈیسک) دل کی تمام بیماریوں کے علاج اور سرجری کیلیے، کراچی میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسپتال کا آج باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، خوشخبری یہ ہے کہ اس اسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کیلئے خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے یہ ہے شہید ملت روڈ پر واقع میڈی کیئرکارڈک اینڈ جنرل اسپتال ،حال ہی میں مکمل ہونے والا یہ اسپتال 150 بستروں پر مشتمل ہے۔جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر طارق سہیل کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں یہاں بیک وقت 20 سے زائد مریضوں کو طبی امداد دینے کی سہولت سمیت جدید طرز کے تین آپریشن تھیٹر ،آئی سی یو،اور سی سی یو کے علاوہ آئسو لیشن وارڈ بھی بنائے گئے ہیں۔

امراض قلب کی مناسبت سے اسپتال میں 24 گھنٹے انجیو پلاسٹی اور انجیو گرافی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایس ایم سہیل ٹرسٹ کے اشتراک سے اسپتال آنے والے غریب اور بے سہارا مریضوں کو خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔ امراض قلب کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہونے کے باعث جہاں کئی مریض بر وقت تشخیص سے محروم رہ جاتے ہیں وہیں اس طرح کے سینٹر سے انہیں بروقت اور سستی طبی سہولت میسر آسکے گی۔