counter easy hit

کراچی والوں کیلئے فروری میں ہی مئی ، جون آگیا

Karachi in February

Karachi in February

کراچی ……..کراچی والوں کیلئے فروری میں ہی مئی ، جون آگیا ۔دن کی ابتدا سے ہی سورج آگ برسانے لگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
کراچی کا موسم آج بھی گر ما گرم ہورہا ہے۔دن کا آغاز تو 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے ہوا ،تاہم جیسے جیسے دن چڑھ رہا ہے موسم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکا ن ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی گرمی تو مارچ میں آتی تھی اب تو فروری میں ہی فر فر گرمی پڑ رہی ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گر م موسم میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوئیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جو 2 مارچ تک جاری رہے گا۔