counter easy hit

کراچی: بیوی پر تشدد کے جرم میں شوہر کو 3 سال قید کی سزا

Karachi: Husband

Karachi: Husband

کراچی کی عدالت نے بیوی پر تشدد کے جرم میں شوہر کو تین سال قید کی سزا سنا دی، پرویز عالم نامی شہری کے تشدد سے اس کی اہلیہ کے کان کا پردہ پھٹ گیا تھا۔
کراچی: (یس اُردو) تشدد کا واقعہ 2015ء میں پاکستان بازار کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں پرویز عالم نامی شخص کے تشدد سے اس کی اہلیہ ہاجرہ کے کان کا پردہ پھٹ گیا تھا۔ پرویز عالم کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ درج ہوا۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین سال قید سنا دی۔