counter easy hit

کراچی: گبول ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی گلبرگ چوہدری اسد نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر فیڈرل بی ایریا کے علاقے گبول ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم نے 7 جنوری کو اسی علاقے میں ایک تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ مقتول تاجر کی والدہ نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملزم کے ان کے ساتھ اختلافات تھے جبکہ ملزم نے مقتول تاجر سے بھتا بھی طلب کیا تھا۔