counter easy hit

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہسپتال زرائع کے مطابق گزشتہ روز جیل چورنگی کے قریب بیکری میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے زخمی سیکیورٹی گارڈ زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ کورنگی ڈھائی نمبر میں مٹکے والی پلیا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا تھا۔