کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Karachi: Fire building has been brought under control
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع دفتر میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے 2 فائر ٹینڈر ز کی مدد لی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں موجود تمام افراد کو پہلے ہی بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔








