counter easy hit

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے

Karachi: Federal Urdu

Karachi: Federal Urdu

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے۔ ملزموں نے یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر عمارت کے چوکیدار سے بھی اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ۔
کراچی: (یس اُردو) ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق جامعہ اردو گلشن کیمپس کے قریب زیر تعمیر عمارت میں تعینات چوکیدار سے نامعلوم افراد نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ چوکیدار نے مزاحمت کی تو ملزمان جلد بازی میں اپنا اسلحہ بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک کلاشنکوف اور 12 گولیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے حدود کے اندرکوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔