counter easy hit

کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنے جا رہا ہوں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنے جارہا ہوں، این اے 246 میں انتخابی اتحاد کیلئے جماعت اسلامی سے بات چیت جاری ہے، کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو لندن جائینگے۔

بنی گالہ سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہمیرے کیمپوں پر حملے کیے گئے کسی جمہوریت میں ان کی اجازت نہیں،مجھے پتہ چلاہے نائن زیرو پر انڈے اور ٹماٹر پہنچادیئے گئے ہیں،اگر میرے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ہم لندن جائیں گے،جہاں قانونی کارروائی کیلئے ٹیم موجود ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بہت سے باتیں میں نے سنی ہیں، نوگو ایریاز غیر جمہوری ہیں، خوف کی فضا کو ختم کرنے جا رہا ہوں، جو لوگ اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 246 پر تعاون کیلئے جماعت سے بات چیت چل رہی ہے، سراج الحق سے کہوں گا کہ وہ ضمنی الیکشن میں تعاون کریں۔عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو میں ہی نہیں آئین بھی جعلی کہتا ہے، یمن کی صورتحال پر حکومت نے سب جماعتوں کو آن بورڈ لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اپنی ٹیم کو مضبوط اور ان لوگوں سے ملاقات کرنے کیلئے جارہا ہوں جو تبدیلی چاہتے ہیں، ابھی حیدر آباد اور رات کو کراچی جائوں گا جہاں سے جمعہ کو واپسی ہوگی۔