counter easy hit

کراچی :نمائش چورنگی پر احتجاج ، ایم اے جناح روڈ جانے والے دونوں ٹریک بند

Karachi: Exposure

Karachi: Exposure

ٹریفک پولیس نے گرومندر سے سی بریز پلازہ تک جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے ، ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑ دیا گیا
کراچی (یس اُردو) کراچی کی نمائش چورنگی پر جاری احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہیں ۔ کراچی کی نمائش چورنگی پر احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ مظاہرین کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے اور سڑک ٹریفک کیلئے آج بھی بند ہے ۔ احتجاج کے باعث نمائش چورنگی سے صدر جانے والا راستہ ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ نوائے وقت چورنگی سے نمائش چورنگی جانے والا راستہ بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایم اے جناح روڈ گرومندر سے سی بریز پلازہ تک کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔ گرو مندر پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔ ادھر سی بریز سے ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑ دیا گیا اور گرومندر سے ٹریفک کو کوریڈور تھری کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کراچی میں نمائش چورنگی پر پہنچا دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے ممکنہ احتجاج کا سامنا کرنے کیلئے تمام پولیس اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔