counter easy hit

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گھر سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد

دوہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے، لڑکا اور لڑکی آپس میں دوست تھے، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں: پولیس

Karachi: Explore boy and girl bodies from house in North Nazimabad

Karachi: Explore boy and girl bodies from house in North Nazimabad

کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حسین ڈیسلوا ٹاون میں ایک گھر سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملیں۔ مقتولین کو تیز دھارآلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حسین ڈی سلوا ٹائون میں ایک گھر سے خاتون سمیت دو لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو کلثوم اور سا جد کے نام سے شناخت کیا گیا۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے۔ ایس ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق لڑکی کے والد اور بھائی نے دونوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا۔ لڑکی اور لڑکے کی آپس میں دوستی تھی۔ رات کو جب لڑکا لڑکی سے ملنے گھر آیا تو اسے ملزمان نے پکڑ کر قتل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website