counter easy hit

کراچی: جوہر اور گلشن میں فائرنگ، 1جاں بحق، 4زخمی

Karachi: essence and shot, 1 dead, 4 injured in Karachi

Karachi: essence and shot, 1 dead, 4 injured in Karachi

کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 8 میں پیش آیا جہاں دو افراد پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کے مطابق واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی افراد باپ بیٹا ہیں، زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ادھر گلشن اقبال کے بلاک 3میں بھی نامعلوم ملزمان نے 3 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website