counter easy hit

کراچی: گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

سرکاری اور نجی سکولوں کی رونق بحال ہوگئی، پہلے دن بیشتر سکولوں میں حاضری کم رہی۔

Karachi: Educational institutions opened from today after summer holidays

Karachi: Educational institutions opened from today after summer holidays

کراچی: سندھ بھر میں دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی۔ سرکاری اور نجی سکولوں کی رونق بحال ہوگئی۔ پہلے دن بیشتر سکولوں میں حاضری کم رہی، تعلیمی ادروں کے کھلنے سے صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی واپس آگئی۔

گرمیوں کی دو ماہ کی مسلسل چھٹیوں منانے کے بعد خوشی خوشی سکول اور کالجز پہنچ گئے، کئی بچے اپنے والدین کے ساتھ سوتے جاگتے سکول پہنچے، کئی بچے ہنستے کھیلتے سکول پہنچے۔

سکولوں اور کالجز میں دو ماہ کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے۔ والدین بچوں اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں کے بعد ہی تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری مکمل ہو جائے گی۔

واضح رہے محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں کی موسم گرم کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website