counter easy hit

کراچی ڈیلیجنت اسکول میں رہڈ ڈے کے موقع پر ایک تقریب منعقد

یورپ(چیف اکرام الدین)کراچی ڈیلیجنت اسکول میں رہڈ ڈے منایا گیا تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر یامین خان تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یامین خان نے کہا کہ آج کا دن بچو کے ساتھ بہت اچھا گزارا اساتزہ کے ساتھ شاگردوں کو بھی بہت مزا آیا بچوں نے رنگوں کے بارے میں سیکھا بھی کیونکہ رنگوں سے ہی ہماری زندگی میں رونق ہے رنگوں سے ہی کائنات میں خوبصورتی ہے رنگ اللہ تعالی کا بہترین تحفہ ہے ہمارے لئے اس موقع پر ساہرہ سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے آج بچوں کو رنگوں کی اہمیت سے آگاہ کیا اور سکول بچوں کی خوشی دیکھ کر ہمیں اندازہ ہو گیا کہ ہمارے بچوں نے اس سرگرمی سے بہت کچھ سیکھا ہے ساہرہ سومرو نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہمارے شاگردوں کو رنگوں کے بارے میں معلومات ہو سکے طالبہ وطالبات نے اس تقریب میں اساتذہ کے ساتھ بھرپور حصہ لیا طالبہ وطالبات کے والدین نے بھی خوب حوصلہ افزائی کی ساہرہ سومرو نے مزید کہا کہ ہمارے تمام شاگردوں کیلئے یہ تقریب بہت مفید ثابت ہوئی طالبہ وطالبات نے کافی کچھ سیکھا۔

KARACHI, DELEGENT, SCHOOL, RED DAY, CELEBRATIONS