counter easy hit

کراچی: کورنگی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Karachi: CTD operation, 3 terrorists killed in Korangi

Karachi: CTD operation, 3 terrorists killed in Korangi

کراچی کے علاقے لیاری سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے نینشل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 53 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی:کورنگی کازوے کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا۔ لیاری آگراہ تاج میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر بلوچ کالونی کے علاقے جنیجو ٹاؤن اور دادا بھائی ٹاؤن میں پولیس نے نینشل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کیا۔ تلاشی کے دوران 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے شناختی کوائف طلب کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔ صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website