counter easy hit

کراچی میں مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (یس ڈیسک) بھینس کالونی میں مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار دو پولیس اہلکاروں نے 2 مشکوک افراد کو رکنے کی ہدایت کی، جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک 20 پولیس اہلکار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بن چکے ہیں۔