counter easy hit

آئو مل کر پاکستان کو زمینی جنت بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت میں پیپلز پارٹی کراچی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پارٹی کی کراچی ایگزیکٹو کا اجلاس

کراچی(نامہ نگارخصوصی)بلاول ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا۔  بلاول ھائوس اجلاس میں سعید غنی، جاوید ناگوری، شہلا رضا، راجہ عبدلرزاق، سلمان عبداللہ مراد، ضلعی صدوربھی موجود ہیں۔  کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے لئے 2018 انتخابات آخری ہونگے۔  ماضی میں ذاتی مفاد کے لئے کراچی میں لسانیت اور فرقہ پرستی کو ہوا دی گئی۔ روز روز زبردستی ہڑتالیں کرکے شہر کی معشیت تباہ کی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے زخموں پر مرہم رکھے گی ۔ کراچی غریب پرور شھر ہے اور پ پ پ غریبوں کی پارٹی ہے۔ ہم کراچی میں دوبارہ صنعتی انقلاب لائینگے۔ عوام کی مدد سے کراچی کی رونقیں بحال کرینگے۔ بندوق، دھونس اور دھاندلی کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔  کراچی کے نوجوان ملک کی قیادت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔  آئو سب ملکر اس ملک کو زمینی جنت بنائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website