counter easy hit

کراچی : گولیمار سے دو لاشیں برآمد، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے دو لاشیں ملی ہیں، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے۔ کراچی میں پاک کالونی تھانے کے علاقے پرانا گولیمار میں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کے بعد لاشیں پھینکی گئی ہیں ۔ مقتولین کی عمر25،26 سال ہے، ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پیر آباد تھانے کے علاقے منگھو پیر میں مقابلے کے بعد پولیس نے دو زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی۔ پورٹ قاسم کے علاقے میں سیکورٹی گارڈ فائرنگ سےزخمی ہوا۔