counter easy hit

کراچی بلیوز نے نیشنل ٹی 20 کپ جیت لیا

karachi-blues-are-the-champion-of-national-t20

karachi-blues-are-the-champion-of-national-t20

ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کو 3 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں کراچی بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
شاہزیب حسن اور خالد لطیف نے اننگز کا آغاز کیا تو کراچی بلیوز کو تیسرے اوور میں ہی 14 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانا پڑی، جب شاہزیب حسن 11 رنز بنا کر تابش خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔خالد لطیف بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چھٹے اوور میں 9 کے انفرادی اور 28 کے مجموعی اسکور پر میر حمزہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔تاہم جلد 2 وکٹیں گنوانے کے بعد خرم منظور اور فواد عالم نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 112 رنز کی شراکت قائم۔خرم منظور جارحانہ بلے بازی کے بعد 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اعظم حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

فواد عالم 44 گیندوں میں 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد سمیع 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زین عباس اور آصف ذاکر نے کراچی وائٹس کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 61 کی شراکت قائم کی۔تاہم پھر آٹھویں اوور میں آصف ذاکر 32 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پہلے نقصان کے بعد سے ہی کراچی وائٹس کی وکٹیں ایک کے بعد ایک گرتی رہیں، جس کا نقصان ان کے رن ریٹ پر ہوا۔کراچی وائٹس کی جانب سے اوپنر زین عباس 47 رنز بنا کر ٹاپ بلے باز رہے، جبکہ طارق ہارون 38 رنز بنا کر محمد اصغر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دیگر بلے بازوں میں اسد شفیق 6، اکبر الرحمٰن ایک، دانش عزیز 10، اور اعظم حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سہیل خان 24 اور میر حمزہ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں کراچی وائٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی اور اسے محض 3 رنز سے ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑا۔آخری اوور میں کراچی وائٹس کو جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے، لیکن محمد نواز نے کامیابی سے رنز کا دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔کراچی بلیوز کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد اصغر اور سعید اجمل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بہترین بولنگ کرنے پر محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website