counter easy hit

کراچی : کالعدم تنظیم کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

کراچی (یس ڈیسک) کراچی سینٹرل جیل میں آج کالعدم تنظیم کے دو قیدیوں کو ڈاکٹر علی رضا کے قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی، 2001 میں سولجر بازار کے علاقے میں ڈاکٹر علی رضا کو فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل کرنے والے مجرم عطاءاللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف شریف کو پھانسی دے دی گئی۔

پھانسی کی سزا سے پہلے مجرموں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی گئی جبکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پھانسی سے پہلے ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔

اس دوران سینٹرل جیل اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دونوں کو 2004ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔