counter easy hit

کراچی: مشتعل شہریوں نے تالا توڑ چور کی ڈنڈوں سے دھلائی کر دی

Karachi: Angry citizens

Karachi: Angry citizens

صدر کے علاقے برنس روڈ پر تالہ چور گروپ کی شامت آگئی ، مشتعل عوام نے دھلائی کے بعد چور کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کر دیا
کراچی (یس اُردو) بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی ، جی ہاں ایسا ہی ہوا کچھ ہوا تالا چور گروپ کے ساتھ جس کا ایک کارندہ شہریوں نے پکڑ لیا ، کراچی کے علاقے صدر میں مشتعل شہریوں نے تالا توڑ چور کی ڈنڈوں سے دھلائی کی اور رینجرز کے حوالے کر دیا ۔صدر کے علاقے برنس روڈ پر تالہ چور گروپ کی شامت آگئی ، چھلاوہ بنے اس گروپ کا ایک کارندہ دوران واردات شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ عوام کی عدالت میں ملزم پیش ہوا تو پھر کیا تھا مشتعل شہریوں نے دھنا دھن انصاف بھی کر دیا ، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ دکان کے تالے توڑ کر نقب زنی کر رہے تھے ۔مشتعل عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے تالا چور گروپ سر درد بنا ہوا تھا ۔ پولیس کو کئی بار اطلاع کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔مشتعل عوام نے چور کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کر دیا ہے۔ جبکہ ملزم کے تین ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔