counter easy hit

کراچی: رضویہ میں کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

Karachi: Action rizvia, alleged terrorists

Karachi: Action rizvia, alleged terrorists

کراچی کے علاقے رضویہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق رضویہ سوسائٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد عمر حیات کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

گرفتار دہشتگرد نے قاری شکیل کے توسط سے افغانستان میں ٹریننگ حاصل کی۔ حالیہ دنوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کی لیے کام کر رہا تھا۔

مقدس حیدر کے مطابق ملزم اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے لیے وارداتیں کرتا رہا ہے۔ ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور افغانستان میں سیکیورٹی فورسز سے بھی لڑتا رہا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website