counter easy hit

کراچی کے 95 فیصد علاقوں کی بجلی بحال کردی، کے الیکٹرک

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) شہر کے 95 فیصد سے زائد علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کردی گئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر میں بجلی کی فراہمی تقریباً معمول کے مطابق ہے۔

بجلی کی مکمل بحالی کے لیے نیشنل گرڈ کی مدد کی ضرورت ہے اور بجلی بحالی سے متعلق این ٹی ڈی سی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے 95 فیصد سے زائد علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔