counter easy hit

کراچی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، القاعدہ کے 3 دہشت گرد گرفتار

Karachi: 3 terrorists

Karachi: 3 terrorists

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں عبدالسمیع خان، مظہرالسلام اور سہل اختر کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار تنیوں دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔