counter easy hit

کراچی: منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

Karachi: 2 militants

Karachi: 2 militants

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔
کراچی: (یس اُردو) منگھو پیر میں ناردرن بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق منگھو پیر میں چھاپہ حساس ادارے کی اطلاع پر مارا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے کر لی گئی ہے۔ جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے تھا۔ دہشت گرد رینجرزاور پولیس پر حملوں سمیت 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔