counter easy hit

کراچی: پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

Karachi: 2 killed in police encounter, 2 injured

Karachi: 2 killed in police encounter, 2 injured

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے بارود سے بھری گاڑی بھی تحویل میں لے لی، پولیس نے شہر کے دیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے ایک ہائی روف میں فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ دستی بم حملے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ گاڑی میں موجود بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔