کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

Karachi: 11 suspects arrested in police operations
پی آئی بی کالونی کی کرنال بستی میں پولیس نے کارروائی کر کے درویش آفریدی گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یعقوب عرف فوجی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی شرقی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق یعقوب فوجی کے ذمے پی آئی بی کالونی میں منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ٹھکانے لگانا تھا، اس نے 2014 میں مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے قاری محمد رحیم اور محمد زمان سمیت دیگر کو قتل کیا۔ منگھوپیر کنواری کالونی میں پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر شناختی کوائف کی تصدیق اور کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ کےلیے پیرآباد تھانے منتقل کردیا ہے۔ فریئر پولیس نے بھی چار اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے دوران تفتیش 40 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
گلبرگ سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے، کیماڑی سے تین جبکہ ٹیپو سلطان پولیس نے دو ملزمان دھر لیے، گرفتار ملزمان میں غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔








