counter easy hit

فواد خان نے فلم کپور اینڈ سنزنے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

Kapoor and Fawad

Kapoor and Fawad

ممبئی……فلم کپور اینڈ سنزنے ریلیز ہوتے ہیں باکس آفس پر دھوم مچادتے ہو ئےصرف 7 دن میں46کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار فوا د خان بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنزمیں شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہوجاتے ہیں ، کہانی اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ان کے 90برس کے داد ا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان دونوں بھائیوں کو اپنے پرانے گھر بلاتے ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان کے علاوہ عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوترا ،رشی کپور اور رتنا پھاٹک بھی شامل ہیں۔