counter easy hit

‘کانز میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے’، ماہرہ وطن واپسی کیلئے روانہ

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئیں، اس موقع پر اپنے الوداعی پیغام  میں انہوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کانز فیسٹیول کے دوران چوپر پارٹی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کانز ان کے دل کا ٹکڑا ہے اور وہ اپنے والہانہ استقبال پر سب کی بے حد شکرگزار ہیں’۔

'Kanz is a piece of my heart', Maudah departed for a returnانہوں نے لکھا، ‘میری خواہش ہے کہ میں کانز کے تمام لمحات پر لکھوں، یہ محبت کے اظہار سے بھرپور ایک طویل خط ہوگا لیکن پھر کبھی۔۔۔’

ماہرہ نے  مزید کہا کہ ‘کچھ چیزیں ہیں جنہیں وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں، وہ یہ کہ جیسے ہی وہ کانز سے واپسی کے لیے ایئرپورٹ جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھیں انہیں احساس ہوا کہ وہ خود کو پہلے سے زیادہ باہمت اور بااختیار محسوس کر رہی ہیں، اس کی وجہ گزشتہ تین روز میں اُن خواتین سے ملنا ہے جو ایک دوسرے کو حوصلہ دیتی ہیں اور یہ وہ خواتین ہیں جو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں اور رحم دلی کے ساتھ پیش آتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے’۔

ماہرہ نے بتایا کہ ‘میں جب ان خواتین کے ساتھ بیٹھی اور ان سب حالات کے بارے میں گفتگو کی جو ہمارے آنکھوں کے سامنے ہوئے ہیں تو سب نے ایک دوسرے کو حوصلہ اور ہمت دی’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘اب وہ پرسکون ہیں کیونکہ ریڈ کارپٹ پر سو سے زائد فوٹوگرافرز کے درمیان پہلی مرتبہ سامنا کرنا ایسا تھا، جس کے کسی لڑکی نے کئی مرتبہ خواب دیکھے ہوں گے’۔

ماہرہ نے کہا کہ ‘سب سے خوشی کی بات یہ تھی کہ انہیں اپنی انڈسٹری سے پیغامات موصول ہورہے تھے اور ان کے کام کو سراہا جا رہا تھا’۔

آخر میں انہوں نے لورئیل پاکستان سمیت اُن تمام ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو کانز کے سفر میں ان کے ساتھ رہے۔

اس کے ساتھ ساتھ  ماہرہ نے اپنے تمام مداحوں اور دوست احباب کو رمضان کی مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان 14 مئی کو ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تھیں، انہوں نے نیوی بلیو گاؤن زیب تن کیا تھا۔

8 مئی سے شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔