counter easy hit

کنگنا رناوت کا دپیکا پڈوکون کی حمایت سے انکار

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں کیخلاف جاری مہم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Kangana Ranaut refusal to support Deepika Padukoneبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا کو فلم پدماوتی کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف شبانہ اعظمی نے ’’دپیکا بچائو‘‘ مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد وزیر اعظم مودی سے دپیکا پڈوکون کی جان کی حفاظت کا تحفظ کرانا ہے ۔ اس مہم میں ہیما مالنی ، جیا بچن، کرینہ کپور اور انوشکا شرما سمیت کئی دیگر سٹارز کے دستخط شامل ہیں ۔ جب کنگنا رناوت کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے دستخط کرنے سے صاف انکار کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کی دستخط نہ کرنے کی وجہ دراصل 2014 میں دپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جانا تھا۔