counter easy hit

کامران یوسف گھمن کی طرف سے یورپ بھر میں بی بی شہید کی آٹھویں برسی پر پروگرامز کا اہتمام

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی طرف سے یورپ بھر میں بی بی شہید کی آٹھویں برسی پر پروگرامز، کامران یوسف گھمن خصوصی خطاب کریں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی طرف سے یورپ بھر میں بی بی شہید کی آٹھویں برسی پر پروگرامز ترتیب دیئے ہیں، بی بی رانی کی آٹھویں برسی پر قرآن خوانی اور خصوصی تقاریب سے کامران یوسف گھمن خصوصی خطاب کریں گے۔

گزشتہ روز سپین کے شہر بارسلونا میں بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کا پروگرام آرگنائز کیا جس میں پی پی پی سپین کے تنظیم کے علاوہ پی پی پی یورپ کے عہدیدراران اور کارکنان نے شرکت کی، اور بی بی شہید اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پاکستان کے لئے دی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

کامران یوسف گھمن آج پیرس میں بی بی رانی کی برسی کے موقع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے گڑھی خدا بخش میں بھی پی پی شہید کی آخری آرام گاہ کی طرف جانے والوں راستوں کو پی پی پی یورپین کی طرف سے بڑے بڑے سائن بورڈز اور خوش آمدیدی بینروں سے سجا دیا ہے ۔جس سے پی پی پی یورپ کی نمائندگی نمایاں نظر آ رہی ہے۔