counter easy hit

کامران غنی صبا ماہنامہ ‘کائنات’ کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر مقرر

Kamran Ghani

Kamran Ghani

کولکاتا (نمائندہ خصوصی) نوجوان شاعر و صحافی کامران غنی صبا کو کولکاتا(مغربی بنگال) سے شائع ہونے والے ادبی ماہنامہ ‘کائنات’ کا ایسوسی ایٹ ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ صبا قبل سے ہی جاپان سے شائع ہونے والے آن لائن اخبار ‘اردو نیٹ جاپان’ کے مدیر اعزازی کی ذمہ داری سبھال رہے ہیں۔

اس کے علاوہ حالیہ چند مہینوں سے وہ دربھنگہ(بہار) سے شائع ہونے والے مقبول ادبی جریدہ ‘سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز’ میں معاون مدیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ‘کائنات’ کی چیف ایڈیٹر خورشید اقبال نے بتایا کہ کامران غنی صبا کی ادبی و صحافتی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں ‘کائنات ‘ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامران غنی کی شمولیت سے ‘کائنات’ کا معیار مزید بلند ہوگا۔ واضح رہے کہ ‘ماہنامہ کائنات’ اردو زبان کا اولین آن لائن ادبی ماہنامہ ہے۔ یہ رسالہ اب’ موبائل ایپ’ کی صورت میں بھی دستیاب ہے اینڈروائڈ موبائل یا اسمارٹ فون سے گوگل پلے میں جانے کے بعد ‘کائنات’ لکھ کر ‘کائنات’ کا موبائل ایپ ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ عالمی معیار کا خالص ادبی رسالہ ہے جس میں ادبی تخلیقات اور مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔ قلم کار اور تخلیق کار حضرات اپنے مضامین اور تخلیقات خورشید اقبال یا کامران غنی صبا کو ای میل کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں۔