counter easy hit

ترقیاتی منصوبوں میں غیر منصفانہ اصول کارفرما رکھا جانا حکومتی پارٹی کامنشور بن چکاہے

Kamnsur unfair

Kamnsur unfair

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی ) ترقیاتی منصوبوں میں غیر منصفانہ اصول کارفرما رکھا جانا حکومتی پارٹی کامنشور بن چکاہے۔ تفصیل کیمطابق موضع بھلوال غربی میں ایک ایسی گلی جو گاوں کے عین وسط میں واقع ہے یہ قدیم گلی صوبیدار میجر محمد صادق بٹ مرحوم سے منسوب ہے ا س گلی میں بٹ برادری آباد ہیجہاں پاکستان کے بننے سے لیکر آج تک ریاست کی جانب سیے ایک ٹکابھی خرچ نہیں ہواجبکہ گلی کے مکینون کاکہناہے کہ ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم نے حکومتی جماعت کو2008-2013 سے سپورٹ نہیں کیااورحالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی اسی ناانصافی کی وجہ سے ساتھ نہیں دیاکیا ہمیں اس آزادی رائے کی سزا ملی رہی ہے ۔ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کیا ترقیاتی کام کروانے کے لیے اپنے ضمیر کے خلاف فیصلہ کرنا پڑتاہے یا محب وطن پاکستانی ہونا ہی کافی ہے.اسی طرح نہر اپہر جہلم سے گاوں تک کی سڑک جب سے تعمیر کی گئی ہے اس کے بعد کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ اس سڑک کی کشادگی اور مرمتی کا کام کیا جائے۔ جبکہ ملحقہ موضعات میں دو دو لنکس روڈ کشادگی کے علاوہ نئی تعمیر کی گئی ہیں ارباب اختیار اور متعلقہ حکام سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی درخواست ہے جسکی لاٹھی اس کی بھینس والی مثال کو اپنانے سے پرہیز کیا جائے چونکہ اس سے منصافانہ اوردیانتدانہ عملی اقدامات کی نفی ہوتی ہے جو عدل وانصاف کے صریحاٌ خلاف ہے