counter easy hit

کالیا بھی آف شور کمپنی والا نکلا ، بولا تھا رولا نہ پا’

Kalia was also the

Kalia was also the

کالیہ بھی آف شور کمپنی کا مالک نکلا ، بولا تھا رولا نہ پا ، خواجہ آصف کا ٹویٹ ، مریم نواز کہتی ہیں آف شور کمپنیوں کی بنیاد رکھنے کا ایوارڈ خان صاحب کو ملنا چاہیے
لاہور (یس اُردو) دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ، حکومتی رہنماؤں کا کپتان پر طنز ، رہنما کہتے ہیں سب سے پرانی آف شور کمپنی بنانے والے عمران خان قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ عمران خان کے آف شور کمپنی کے اعتراف کے بعد مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے ان پر طنز کے تیر چلا دیئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں ۔ اس لئے آف شور کمپنیوں کی بنیاد رکھنے کا ایوارڈ عمران خان کو ملنا چاہیے ۔ The PIONEER of offshore companies ….. The TRAILBLAZER award goes to Mr. Khan. #Hypocrisy pic.twitter.com/PG2M5O5oAT 151 Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2016 خواجہ آصف نے بھی اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کالیا بھی آف شور کمپنی والا نکلا ، بولا تھا رولا نہ پا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسٹرکلین کے وعظ اور استثنیٰ تو دیکھو ، کوئی شرم کرو، کوئی حیا کرو ۔ Kalia b offshore Co wala nikla,bola tha raula na pa..look at impunity & sermons of Mr clean ..koee sharam kar koee haya kar 151 Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 13, 2016 وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ “دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت”