counter easy hit

ثاقبہ کاکڑ خودکشی کیس ، جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ بلوچستان حکومت کو ارسال کر دی

Kakar saqbh

Kakar saqbh

فرسٹ ایئر کی طالبہ نے پرنسپل کی جانب سے امتحان سے روکنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی تھی
کوئٹہ (یس اُردو) مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کے خودکشی کیس پر قائم جوڈیشل کیمشن نے اپنی رپورٹ بلوچستان حکومت کو ارسال کردی ۔ سیشن جج قلعہ سیف اللہ آفتاب لون کی سربراہی میں قائم کیمشن نے 40 افراد کے بیانات ریکاڈ کئے ۔ فرسٹ ائیر کی طالبہ ثاقبہ نے 12 فروری کو پرنسپل اور کلرک کی جانب سے امتحان سے روکنے پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر لی تھی جس پر لواحقین نے پرنسپل اورکلرک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ۔ حکومت نے لواحقین کےمطالبے پرصوبائی حکومت نے 29 فروری کو جوڈیشل کیمشن قائم کیا تھا جس نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکومت کو ارسال کردی ۔